یوکرائنی تنازعہ، جرمن چانسلر روسی صدر سے ملاقات کریں گی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 11:09

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15اکتوبر۔2016ء )جرمن چانسلر انگیلا میرکل برلن میں ایک سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے یوکرائنی تنازعے سے متعلق بات چیت کریں گی۔

(جاری ہے)

چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے بتایا کہ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں مِنسک معاہدے پر عمل درآمد اور مشرقی یوکرائن میں قیامِ امن سے متعلق بات چیت ہو گی۔ یوکرائنی تنازعے کے آغاز سے اب تک روسی صدر پوٹن نے جرمنی کا دورہ نہیں کیا ہے اور دونوں رہنماوٴں کے درمیان اس موضوع پر آخری مرتبہ ملاقات ماسکو میں دوسری عالمی جنگ کے اختتام کی 70 ویں برسی کی تقریبات کے موقع پر گزشتہ برس مئی میں ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :