نایاب گدھوں کی سب سے بڑی منڈی سج گئی،”طوفان“ کی قیمت 11 لاکھ مقرر

جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:06

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں نایاب نسل کے گدھوں کی خرید و فروخت کے لئے ایشیاء کی بڑی منڈی سج گئی، طوفان نے طوفان اْٹھا لیا، مالک نے طوفان کے گیارہ لاکھ روپے مانگ لئے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی 11 محرم الحرام کو بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی میں گدھوں کی خرید و فروخت کے لئے ایشیاء کی بڑی گدھا منڈی سجائی گئی۔

(جاری ہے)

منڈی میں نہ صرف ملک بھر سے بلکہ ایران سے بھی نایاب نسل کے خچر، لاڑی، تھری اور لاسئی نسل کے گدھے فروخت کے لئے لائے گئے۔منڈی میں طوفان نامی گدھے کے مالک نے اس کی قیمت 11 لاکھ روپے مقرر کی ہے جب کہ 9 لاکھ تک طوفان کو خریدنے کے لئے خریدار تو آئے مگر مالک نے صاف انکار کر دیا کہ طوفان 11 لاکھ میں ہی فروخت ہو گا۔یہ ہشاش بشاش گدھے چارا بھی اعلیٰ اقسام کا کھاتے ہیں۔ ان گدھوں کو مالکان روزانہ دیسی گھی، دودھ اور بادام بھی کھلاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی نظر آ رہی ہیں

متعلقہ عنوان :