پارٹی رہنما پانامہ لیکس پر جارہا نہ پالیسی اپنائیں،کوئی دفاعی بیان نہ دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت

جمعہ 14 اکتوبر 2016 10:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کو جر سے ختم کرنے کے لئے وزیراعظم کا احتساب ناگزیر ہے، وزیراعظم کو احتساب کے لئے مجبور ہونا ہی پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحریک انصاف کے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں کیا ، عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاس میں ٹاک شوز میں شرکت کرنے والے تحریک انصاف کے نمائندوں ن ے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 30اکتوبر کو دی گئی کال پر عملد رآمد کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ۔ عمران خان پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی وہ پانامہ لیکس پر جارہا نہ پالیسی اپنائیں اور کوئی بھی رہنما پانامہ لیکس پر دفاعی بیان نہ دے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کو احتساب کے لئے مجبور ہونا ہی پڑے گا، تحریک انصاف 30اکتومبر کو عظیم الشان احتجاج کرے گی اور عوام احتساب کے لئے 30اکتومبر کو باہر نکلیں گے۔