آنٹونیو گوٹیرس باضابطہ طور پر اقوام متحد ہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل منتخب
رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم کو5 سال کیلئے منتخب کیا بان کی مون کی جگہ فرائض سرانجام دینگے
جمعہ 14 اکتوبر 2016 11:24
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14اکتوبر۔2016ء)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آنٹونیو گوٹیرس کو باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا۔آنٹونیو گوٹیرس بانکی مون کی جگہ سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے گے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کو منتخب کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں 193 رکن ممالک نے قرارداد کے ذریعے پرتگال کے سابق وزیر اعظم آنٹونیو گوٹیرس کو نیا سیکریٹری جنرل منتخب کرنے کی منظوری دی۔
آنٹونیو گوٹیرس آئندہ 5 سال کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے فرائض انجام دیں گے اور آئندہ سال یکم جنوری سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔30 اپریل 1949 کو لسبن میں پیدا ہونے والے آنٹونیو گوٹیرس نے 1974 کے ’کارنیشن انقلاب‘ کے بعد پرتگال کی سوشلسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔(جاری ہے)
انقلاب کے نتیجے میں پرتگال میں تقریباً پانچ دہائیوں کے بعد آمریت کا خاتمہ ہوا تھا۔
آنٹونیو گوٹیرس انقلاب کے بعد 1976 میں پرتگال کے پہلے جمہوری انتخابات میں قانون ساز منتخب ہوئے اور جلد ہی بہترین خطیب کے طور پر ساکھ قائم کی۔وہ پرتگالی کے علاوہ انگریزی، فرینچ اور ہسپانوی زبانوں کے بھی ماہر تھے۔آنٹونیو گوٹیرس 1992 میں اس وقت کی اپوزیشن جماعت سوشلسٹ پارٹی کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے، جس کے بعد ان کی بدولت پارٹی نے 1995 کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور آنٹونیو گوٹیرس ملک کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ان کی پارٹی نے 1999 کے انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کی تھی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 14 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
ڈیرہ غازی خان میں کومبنگ آپریشن ،8دہشتگردہلاک ،3فرارہونے کامیاب
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف سے ملاقات ، توانائی منصوبوں پر پیشرفت پر تبادلہ خیال
-
لاہور ہائی کورٹ میں انوکھا مقدمہ سامنے آگیا
-
پارٹی رہنما پانامہ لیکس پر جارہا نہ پالیسی اپنائیں،کوئی دفاعی بیان نہ دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت
-
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال17ء کے پہلے تین مہینوں میں 4698.31ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے
-
صحافی سرل المائڈا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وزیر داخلہ کولیگل نوٹس بھجوادیا گیا
-
کسی جمہوری ملک میں ای سی ایل کا مطلب کیا ہوتا ہے، سمجھ نہیں آرہی ہے، بلاول بھٹو
-
نایاب گدھوں کی سب سے بڑی منڈی سج گئی،”طوفان“ کی قیمت 11 لاکھ مقرر
-
بھارت کا روس سے دنیا کا سب سے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم خریدنے کا فیصلہ
-
سکاٹ لینڈ کی آزادی کا دوسرا ریفرینڈم ممکن
-
سعودی شاہ سے ترک وزراء کی ملاقات ،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
آنٹونیو گوٹیرس باضابطہ طور پر اقوام متحد ہ جنرل اسمبلی کے سیکرٹری جنرل منتخب
-
ادب کا نوبل انعام، امریکی گیت نگار بوب ڈلن کے نام
-
ترکی عراق سے عزت سے نکل جائے ورنہ نکال باہر کریں گے: مقتدیٰ الصدر
-
واشنگٹن کی مداخلت، ترکی اور عراق سے پرسکون رہنے کا مطالبہ
-
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کر دیا
-
ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے،گڈ گورننس کے نام پر بیڈ گورننس جاری ہے،چیف جسٹس انور ظہیر جمالی
-
وزیر داخلہ نے جون سے ای پاسپورٹ سروس کے آغاز کا اعلان کر دیا
-
آرمی چیف نے 10 خطرناک دہشت گردوں کو سزائے موت کی توثیق کردی
-
چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
-
تحریک انصاف کا اہم اجلاس،شرکاء کو معیشت اور اداروں پرکرپشن کے مہلک اثرات پر ڈاکیومینٹری دکھائی گئی
-
قائدایم کیوایم کی بریت، وفاقی حکومت نے اپنی ذمہ داری ادا کی نہ ہی کیس کو سنجید ہ لیاگیا،سرفراز مرچنٹ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی قانون و انصاف میں پانامہ لیکس کی تحقیقات بارے بل پر بحث نہ ہوسکی
-
حکومت دفاعی شعبے کی ضروریات کو پورا کرنے کو اہمیت دیتی ہے، اسحاق ڈار
-
پاکستان میں یکم نومبر سے 92رون پیٹرول کی فروخت شروع کر دی جائے گی
-
پشاور ہائی کورٹ ، فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے معتبر خان کی سزا معطل ،وفاق سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.