چین، زیر حراست ایغور دانشور الہام توختی کے لیے انسانی حقوق کا مارٹن اینلس ایوارڈ

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:07

ٍُ بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء )چین میں زیر حراست ایغور دانشور الہام توختی کو انسانی حقوق کے مارٹن اینلس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اینلس فاوٴنڈیشن کے مطابق توختی کو گرفتار کر کے بیجنگ حکومت نے، اْس شدت پسندی میں اضافے کے لیے ایک بنیاد فراہم کر دی ہے، جسے یہ یونیورسٹی پروفیسر روکنا چاہتے تھے۔ ایغور اقلیت سے تعلق رکھنے والی توختی، علیحدگی پسندی کے الزام کے تحت 2014ء سے عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہر سال انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے پہلے سکریٹری جنرل مارٹن اینلس کے نام پر دیا جاتا ہے۔ چین نے اس فیصلے پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :