شام، حلب میں روسی بمباری دوبارہ شروع ،ہلاکتوں کی اطلاعات

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:04

دمشق ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء )روسی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی شہر حلب پر بمباری کا سلسلہ دوبارہ سے شروع ہو گیا ہے۔ مبصرگروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق روسی طیاروں نے زیادہ تر بم بْستان القصر کے علاقے پر برسائے۔

(جاری ہے)

حلب کے ایک مقامی فلاحی ادارے نے بتایا کہ چند دنوں کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر بمباری کا سلسلہ شدید شروع کر دیا گیا ہے ان فضائی کارروائیوں میں ہلاکتوں کے بارے میں کوئی اعداد و شمار سامنے نہیں آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :