چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا

بدھ 12 اکتوبر 2016 12:14

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12اکتوبر۔2016ء )چین نے پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نا معقول قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے مقامی اخبار نے چینی ریسرچ فیلو ہوڑیونگ کا انٹر ویوکیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت میں اڑی واقعے کی اب تک جامع تحقیقات نہیں ہوئی جبکہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ اڑی واقعے کے پیچھے پاکستان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ نامعقول ہے اور یہ پاک بھارت باہمی تعلقات کے لیے دھچکا ثابت ہو گا۔ہوڑ یونگ نے مزید کہا کہ سرحد سیل کرنے کا بھارتی فیصلہ سرد جنگ کی ذہنیت کا عکاس ہے۔

متعلقہ عنوان :