تحریک انصاف سے کرپشن ختم کرنے کے بعدن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کرونگا،اکبر ایس بابر

منگل 11 اکتوبر 2016 10:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سابقہ سیکرٹری اطلاعات اکبر ایس بابر نے کہاہے کہ تحریک انصاف سے کرپشن ختم کرنے کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کو بے نقاب کرونگا،پی ٹی آئی سے میری رکنیت ختم نہیں ہوئی ہے عمران خان کے خلاف اگلے ہفتے مزید انکشافات کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے فنڈز میں خرد برد سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ میں ملک میں ہر طرح کی کرپشن کے خلاف ہوں تاہم سب سے پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے کرپشن کے خاتمے کے بعدمسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف کھڑا ہونگا انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے ساتھیوں کی آف شور کمپنیو ں اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں گے پی ٹی آئی کے پاس میری رکنیت کے خاتمے کے بارے میں کسی قسم کے ثبوت نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ اگلے ہفتے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے خلاف مزید انکشافات کرونگا۔