لاہور ہائیکورٹ ، وزیراعظم کے بھائی کی شوگر مل دوسرے ضلع میں منتقلی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار

منگل 11 اکتوبر 2016 10:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بھائی کی شوگر مل کو دوسرے ضلع میں منتقلی کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جہانگیر ترین کی شوگر مل کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

درخواست گذارکے وکیل نے عدالت کو دوران سماعت اگاہ کیا کہ پنجاب میں نئی شوگر مل لگانے پر پابندی عائد کی گئی ہے،مگر اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان کے بھائی عباس شریف کی چودھری شوگر مل کو ساہ?وال سے رحیم یار خان منتقل کیا جا رہا ہے،قانون کے مطابق شوگر مل کی دوسری جگہ تنصیب نئی شوگر مل لگانے کے مترادف ہے،عدالت شوگر مل کی تنصیب کو روکنے کا حکم صادر کرئے،چودھری شوگر مل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شوگر مل کو صرف دوسرے ضلع میں لگایا جا رہا ہے،جس کے لیے حکومت سے اجازت حاصل کر لی گئی ہے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد چودھری شوگر مل کو ساہیوال سے رحیم یار خان منتقل کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے،حکومتی حکم کو کالعدم قرار دے دیا۔