حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے بنکوں سے 64 ارب 76 کروڑ قرضہ لیا،اسٹیٹ بینک

وفاقی حکومت قرضوں پر 2 ارب 53 کروڑ سود ادا کرے گی ،بیان

منگل 11 اکتوبر 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے بنکوں سے 64 ارب 76 کروڑ قرضہ لیا ۔ وفاقی حکومت قرضوں پر 2 ارب 53 کروڑ سود ادا کرے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے قلیل مدتی ٹریژی بلز کی مد میں بنکوں سے 64 ارب 76 کروڑ روپے قرضہ لیا ہے یہ قرضہ بجٹ خسارہ کو پورا کرنے کے لئے لیا گیا ہے حکومت اس نئے قرض پر 2 ارب 53 کروڑ روپے سود ادا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :