برطانوی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات اولیور ہارٹ اور فن لینڈ کے بینگٹ ہولمسٹارم نو بیل اقتصادی انعام 2016سے مشترکہ حقدار قرار

منگل 11 اکتوبر 2016 10:14

سٹاک ہولمز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء) برطانوی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات اولیور ہارٹ اور فن لینڈ کے بینگٹ ہولمسٹارم کو مشترکہ طورپر نو بیل اقتصادی انعام 2016ء سے نوازا گیا ہے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نو بیل انعام جیوری نے اپنے اعلان میں کہا کہ رواں سال کے نو بیل اقتصادی شعبے میں گرانقدر خدمات پر انعام کے حقدار اولیور ہارٹ اور بینگٹ ہولمسٹارم ٹھہرے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دونوں ماہرین اقتصادیات نے ایسے نئے نظریاتی ہتھیار متعارف کرائے جو کہ اداروں اور کنسٹریکٹس حقیقی وجود کو سمجھنے اور کنسٹریکٹ ڈیزلائن کرنے میں انتہائی معاون رہے ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ماہرین کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔