سعودی آرامکو کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کی مدد میں امداد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے مصر کی سرکاری تیل کمپنی کو عجلت میں ٹینڈرز بڑھانا پڑے ہیں،تاجر

منگل 11 اکتوبر 2016 10:13

قاہرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔11اکتوبر۔2016ء )سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم کی مصفیٰ مصنوعات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے مصر کی سرکاری تیل کمپنی جنرل پٹرولیم کارپوریشن کو اس فیصلے سے اکتوبر کے اوائل آگاہ کردیا تھا۔مصر کے ایک سرکاری عہدے دار نے سوموار کے روز ایک بیان میں اس اطلاع کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

البتہ انھوں نے سعودی عرب سے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل ہونے کا سبب نہیں بتایا اور نہ یہ بتایا ہے کہ آرامکو کب سے اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے جارہی ہے۔

تاجروں نے گذشتہ ہفتے برطانوی خبررساں ادارے کوتایا تھا کہ مصر کو اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کی مدد میں امداد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے مصر کی سرکاری تیل کمپنی کو عجلت میں ٹینڈرز بڑھانا پڑے ہیں جبکہ مصر کو ڈالرز کی شدید قلت کا سامنا ہے اور تیل مہیا کرنے والوں کے واجبات بڑھتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :