سپریم کورٹ، وفاقی دارالحکومت کے مشہور لینڈ مافیا مقدمہ کی سماعت جمعرات کو ہوگی، نیب حکام طلب

لینڈ مافیا پر سادہ لوح لوگوں سے 55کروڑ سے زائد کا فراڈ الزام ہے

پیر 10 اکتوبر 2016 10:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے مشہور لیڈ مافیا مقدمہ میں نیب حکام کو طلب کر لیا ہے۔ لینڈ مافیا پر الزام ہے کہ انہوں نے سادہ لوح لوگوں کو 55کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کر کے لوٹا ہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 3رکنی بنچ جمعرات 13اکتوبر کو اہم مقدمہ کی سماعت شروع کر رہا ہے۔ مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق ہری پور ہزارہ کے شہری ملک بوستان نے راولپنڈی، اسلام آباد کے درجنوں افراد کو زمنوں کی فروخت میں فراڈ کرتے ہوئے55کروڑ روپے سے محروم کر دیا ہے ملک بوستان کے دیگر ساتھیوں میں مہتاب علی قریشی ، راجہ سعید کشمیری ، اعجاز شاہ، عادل شوکت، مبشر، ملک حبیب اور اور ملک ناصر ٹواری شامل ہیں۔

لینڈ مافیا کا یہ گروہ زمینوں کی دستاویزات میں ہیر پھیر کرتے آئے سادہ لوح لوگوں کو فروخت کر دیتے تھے جس سے انہوں نے 55کروڑ روپے ہتھیار رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اس گروہ سے لٹنے والے متاثرین میں حاجی ارشاد ، چوہدری طارق، اشتیاق عباس، سیف علی خان، حاجی فاروق اور عابد حسین شامل ہیں۔ متاثرین نے بوستان گروہ کے خلاف چیئر مین نیب کو درخواست دی جس نے ڈائریکٹر جنرل نیب پشاور کو حکم دیا کہ بوستان گینگ کیخلاف کارروائی کریں ۔

نیب حکام نے ملک بوستان گروہ کے خلاف مقدمات قائم کر کے گرفتار کرا چکا ہے اور اب تک ڈیڑھ رکروڑ روپے کا چیک وصول بھی کر رکھا ہے۔ تاہم باقی 52کروڑ روپے وصول کرنے میں کامیاب نمہیں ہوا ۔ ملک بوستان نے نیب کی حراست سے آزادی کے لئے ضمانت کی درخواست عدالت عالیہ میں دائر کی تھی جو کہ مسترد کر دی گئی۔ عدالت عالیہ نے نیب کو حکم دیا تھا کہ وہ ملزمان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لائے تاہم عدالت کے حکم پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا۔

ملزمان نے اب ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ نے مقدمہ کی ابتدائی سماعت کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب کو طلب کیا ہے اور وضاحت پوچھی ہے کہ ملک بوستان سے لوٹی ہوئی دولت برآمد کیوں نہیں ہوئی ہے۔ عدالت عظمیٰ جمعرات کو اس اہم مقدمات کی سماعت کرے گی۔ نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک بوستان نے لوٹی ہوئی دولت سے پاکستان اور ملک سے باہر جائیدادیں خرید رکھی ہیں جن کی تفصیلات عدالت میں پیش کر دی جائیں گی

متعلقہ عنوان :