سکھر،خود کا نیب افسر ظاہر کرکے افسران کو بیلک میل کرنیوالا جعلی افسر پولیس نے دھر لیا

پیر 10 اکتوبر 2016 10:37

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)سکھرمیں خود کا نیب افسر ظاہر کرکے افسران کو بیلک میل کرنے والا جعلی افسر پولیس نے دھر لیا ، ایک افسر کو بلیک میل کررہا تھا کہ پولیس پہنچ گئی، ابتدائی تفتیش شروع ، تفصیلات کے مطابق سکھر میں ایک عرصے سے سرکاری محکموں اور بنکوں کے افسران کو بلیک میل کرکے بھا ری رقوم بٹورنے والے نیب کے ایک جعلی افسر جس کانام غلام سرور ولد امام الدین پھلپوٹوسکنہ ٹنڈو مستی خیرپور بتا یا گیا ہے کو پولیس نے گرفتارکرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ملزم ابتک سکھر ، خیرپور اور دیگر اضلاع میں کئی بنکوں کے افسران سے رقم بٹور چکا ہے اور گرفتاری سے قبل بھی وہ ایک افسر کو بلیک میل کرنے کے لیے پہنچا تو اس نے پولیس کو اطلاع دی اور پولیس کے آنے بتک مذکورہ افسر نے اسے با توں میں لگا ئے رکھا اور جیسے ہی پولیس پہنچی تو اس کے حوالے کر دیا پولیس نے گرفتار شخص کے خلاف مقدمہ نمبر 94/2016درج کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :