سعودی اتحاد کا یمن میں حملے کی تحقیقات کا اعلان

پیر 10 اکتوبر 2016 10:47

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے پر فضائی حملے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے تحققات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 140 سے زائد ہلاکتوں کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ سعودی اتحاد کو دی جانے والی معاونت کا جائزہ لے گا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق سنیچر کو یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک جنازے کے اجتماع پر ہونے والے فضائی حملے میں 140 سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :