مذہبی گروپوں کا یوم عاشور پر ایران ، کوریا فٹ بال میچ روکنے کا مطالبہ

پیر 10 اکتوبر 2016 10:44

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)ایران میں یوم عاشور کے موقع پر ایرانی فٹ بال ٹیم اور جنوبی کوریا کے درمیان فٹ بال میچ کے انعقاد کے اعلان پر مذہبی گروپوں کی طرف سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں پاسداران انقلاب کے مقرب سمجھے جانے والے ایک ’پریشر گروپ‘ انصار حزب اللہ کے زیراہتمام تہران میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ منگل کے روز جنوبی کوریا اور ایرانی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کو عاشوراء کی وجہ سے منسوخ کردے۔ خیال رہے کہ منگل کے روز ہونے والا میچ ایشیائی کوالی فائنگ ورلڈ کپ کوالی فائی کے مقابلہ سنہ 2018ء کے ضمن میں کھیلا کا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :