مودی سرکار کا سرجیکل سڑائیک کا دعویٰ ڈرامہ ہے ،مودی سیاسی مفادات کیلئے یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں،مایاوتی

پیر 10 اکتوبر 2016 10:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو ڈرامہ قرار دیا ہے اورکہا ہے کہ مودی سیاسی مفادات کیلئے یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لکھنوٴ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔

اس قسم کے آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہی نہیں انہوں نے اڑی حملے میں اٹھارہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دسہرے کے تہوار میں شرکت پر بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کاکہناتھاابھی بھارتی فوجیوں کے گھروں میں صف ماتم ہے اور مودی کو خوشیاں منانے کی پڑ گئی ہے۔مایا وتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کر رہی ہے۔ حیدر آبادمیں روہت ویمولاکی ہلاکت ، گجرات میں دلتوں پر تشدد کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں ،مایاوتی کے بیان نے مودی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کاپول کھول کرپاکستان کے موٴقف کودرست ثابت کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :