فیصل آباد :پسند کی شادی نہ ہونے پرپر یمی جوڑے کی اقدام خود کشی ‘ لڑکا جاں بحق جبکہ لڑکی کو بچایا لیا گیا

پیر 10 اکتوبر 2016 10:56

فیصل آباد:(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء )پسند کی شادی نہ ہونے پرپر یمی جوڑے کی اقدام خود کشی ‘ لڑکا جاں بحق جبکہ لڑکی کو بچایا لیا گیا خبر رساں ادارے کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقے سی بلاک کے رہائشی حاجی بابر کا بائیس سالہ بیٹا شکران بابر ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا ‘دونوں شادی کر نا چاہتے تھے مگر دونوں کے گھر والوں اس پر راضی نہ تھے جس پر ایک روز قبل پہلے لڑکی نے خود کشی کی کوشش کی جس سے بچا لیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر گزشتہ رات شکران بابر نے بھی گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ آج صبح آٹھ بجے دم توڑ گیا ‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی ہے ۔