بھارت نے اپنے شہریوں کوواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کی اجازت دیدی

پیر 10 اکتوبر 2016 10:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)بھارت نے اپنے شہریوں کوواہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کا اعلان باقاعدہ امرتسر انتظامیہ نے کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے دس روز قبل اپنے شہریوں پر اس تقریب کو دیکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ بھارتی حکومت دس روز بعد اس پابندی کو ہٹانے پرمجبور ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ واہگہ اٹاری بارڈر پر پرچم اتارنے کی پاک بھارت مشترکہ تقریب روزانہ منعقد ہوتی ہے۔

جسے دیکھنے کے لئے لاکھوں پاکستانی تو واہگہ بارڈر پرپہنچتے ہیں۔ لیکن بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں پر پریڈ دیکھنے پر پابندی عائد کردی تھی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پابندی ہٹانے کے باوجود بھارتی حکام اپنے شہریوں کو تقریب نہ دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :