کراچی ،گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کی ابتدائی رپورٹ تیار

ہلاک و زخمی نوجوانوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا،برآمد شدہ اسلحہ بھی زخمی اور ہلاک نوجوان کا نہیں،رپورٹ

پیر 10 اکتوبر 2016 10:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10اکتوبر۔2016ء)کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک اور زخمی نوجوانوں کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا،برآمد ہونے والا اسلحہ بھی زخمی اور ہلاک نوجوان کا نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کی جگہ پر موجود سی سی ٹی وی کیمرے بھی خراب ہیں،پولیس دوسرے کیمرے سے بھی اصل واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دوروز قبل گلشن اقبال میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دونوں پولیس اہلکاروں کو ا?ئی جی سندھ کے حکم پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔آئی جی سندھ نے مشکوک مقابلے پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ نے پولیس اہلکار بندل اور ظفر کو تحقیقات مکمل ہونے تک گلشن اقبال تھانے میں حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کیے۔