دشمنوں کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر

پاک افواج دنیا کے بہترین افواج ہیں، وہ ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں معروف ایٹمی سائنسدان کی صدیق الفاروق کے جواں سالہ بیٹے علی فاروق کے انتقال پر تعزیت

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء)معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے جوان بیٹے علی فاروق کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے جبکہ ان کے والدین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کرے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ صدیق الفاروق کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ ہم نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا ہے۔ ہمیں دشمنوں کی گیڈر بھکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ پاک افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں۔ وہ ملک کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایسے حالات میں پاکستانی قوم کا بچہ بچہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :