20سال بعد میانمار پر امریکی پابندیاں ختم

پابندیاں جمہوریت کے فروغ کے لئے قابل ذکر پیش رفت کے بعد ہٹائی گئی ہیں

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:30

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء ) امریکہ نے میانمار پر بیس سال سے عائد تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے، اعلان کے مطابق یہ پابندیاں جمہوریت کے فروغ کے لئے قابل ذکر پیش رفت کے بعد ہٹائی گئی ہیں۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے پابندیاں ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے ہیں جس کے بعد میانمر کی حکومت کو امریکی قوی سلامتی کے خطرہ قرار دینے کا اعلامیہ بھی ختم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میانمار میں گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں حزب مخالف کی جماعت کو پارلیمان میں اکثریت حاصل ہوئی تھی جس پر صدر اوبامہ نے کہا تھا کہ میانمار نے قابل ذکر حد تک اصلاحات کی ہیں جن میں بہت سے سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے اور آبادی کے لیے مزید آزادی فراہم کرنا بھی شامل ہیں۔اوبامہ نے گزشتہ ماہ میانمار کی راہنما آنگ سان سوچی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران بھی پابندیاں ہٹانے کا وعدہ بھی کیا تھا۔یہ پابندیاں 20 سال قبل عائد کی گئی تھیں جن کے تحت امریکی کمپنیوں اور امریکی مالیاتی اداروں کو کام لانے والی بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو میانمار سے کاروبار سے منع کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :