افغانستان ، فضائی حملہ میں نو داعش جنگجو ہلاک، متعدد زخمی

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:17

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء) افغانستان میں ایک فضائی حملے میں کم از کم نو داعش جنگجو ہلاک ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ ننگرپار میں فضائی حملہ کیا جسکے نتیجے میں نو داعش جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی مقامی رہائشی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا