جوہانسبرگ :نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے انوکھی دھمکی دے ڈالی

اگر فیسوں میں کمی نہ کی گئی تو یونیورسٹی کیمپس میں موجود زیبروں کو یرغمال بنا لیں گے، طلباء

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:17

جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر فیسوں میں کمی نہ کی گئی تو یونیورسٹی کیمپس میں موجود زیبروں کو یرغمال بنا لیں گے،یاد رہے کہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں1983میں قدرتی ماحول فراہم کر کے بہت سے جانوروں کو رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

1980ہیکٹر ایکڑ پر پھیلے پارک میں بہت سی نایاب نسلوں کے جانور رکھ گئے ہیں،طلباء نے دھمکی اس وقت دی ہے جب یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اس حصے کو کھولنے کے لئے سرکلر جاری کیاگیا تھا،طلبہ نے دھمکی دی ہے کہ ہر روز ایک زیبرے کو یرغمال بنایا جائے گا۔اور یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا جب تک یونیوسٹی انتظامیہ ہمارے مطالبات پورے نہیں کرتی۔

متعلقہ عنوان :