یمن: اتحادی افواج کی جنازے میں بمباری75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

اتوار 9 اکتوبر 2016 13:10

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء) یمن کے دارلحکومت صنعا میں اتحادی افواج کی بمباری75 افراد جاں بحق یمن میں اتحادی افواج کی جنازے میں بمباری سے کم از کم 75افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔روسی ٹی وی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں جنازے شرکار پر اتحادی افواج کی بمباری سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق عرب اتحادیوں طیاروں نے میزائل داغ کر عمارت کوتباہ کردیا ہے۔

دوسری جانب غیرملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جنازے کے اجتماع کو عرب اتحادی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے،لیکن اس کی سرکاری تصدیق نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب اور دیگر عرب اتحادی حوثی باغیوں اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :