سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی
جسٹس میاں ثاقب ثنار کی سربراہی میں قائم بنچ میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس منظور اے ملک شامل غیر مسلم خاتون نے توہین مذہب کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی
اتوار 9 اکتوبر 2016 13:42
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اکتوبر۔2016ء )توہین مذہب کے الزام میں سزا یافتہ غیر مسلم خاتون آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ آئندہ ہفتے سے دوبارہ سماعت کا آغاز کر ے گی آسیہ بی بی کے وکیل کے مطابق سزائے موت کے خلاف اپیل پر 13 اکتوبر کو اسلام آباد میں سماعت ہو گی۔ آسیہ بی بی پاکستان میں سزا پانے والی پہلی غیر مسلم خاتون ہیں۔
آسیہ بی بی کے وکیلسیف الملوک ایڈووکیٹ نے غیر ملکی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آسیہ بی بی کی اپیل پر سپریم کورٹ کا تین رکنی فل بنچ کارروائی کرے گا سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس میاں ثاقب ثنار کی سربراہی میں بنچ قائم کیا گیا ہے اور اس کے دیگر ارکان میں جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جسٹس منظور اے ملک شامل ہیں۔(جاری ہے)
آسیہ بی بی نے گذشتہ برس جنوری میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس میں موت کی سزا کو چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزا کے خلاف درخواست پر ابتدائی سماعت گذشتہ برس جولائی میں کی اور ان کی اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے اپیل پر حتمی فیصلہ تک سزا پر عمل درآمد روک دیا تھا۔سیف الملوک ایڈووکیٹ کے بقول آسیہ بی بی کے خلاف توہین مذہب کا فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔پانچ بچوں کی ماں آسیہ بی بی نے ہائی کورٹ میں اپنی اپیل میں موقف اختیار کیا تھا کہ مقامی عدالت نے توہین رسالت کے جرم میں سزا سناتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا اور بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے انھیں سزا سنا دی تھی جو قانون کی نظر میں قابل پذیرائی نہیں ہے۔2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی اور ماتحت عدالت کی جانب سے انھیں دینے جانے والی سزا کو برقرار رکھا۔آسیہ بی بی کو 2010 میں صوبہ پنجاب کے ضلع ننکانہ کی عدالت نے توہین مذہب کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔آسیہ کے خلاف جون 2009 میں توہین رسالت کے الزام میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا تھا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 9 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
شہباز شریف کی دھرنا دینے والے عناصر پر تنقید
-
ملک میں جمہوریت نہیں،انتظامی بنیاد پر زیادہ صوبے بننے چاہئیں،صدر الدین ہاشوانی
-
30اکتوبر کو اسلام آباد بند نہیں ہوگا ، سردار ایاز صادق
-
موجودہ اور سابقہ وفاقی حکمرانوں نے قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا اور پیسہ باہر منتقل کردیا،پرویز خٹک
-
سرکاری بجلی گھر بند رکھنے سے قومی خزانے 74 ارب نقصان کا انکشاف
-
دشمنوں کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں: ڈاکٹر عبدالقدیر
-
اسرائیل فلسطین پر قبضے کے خاتمے کا ٹائم فریم دے: سعودی عرب
-
حلب میں جنگ بندی ، روس نے فرانسیسی قرارداد پر اعتراضات لگادیئے
-
یمن: اتحادی افواج کی جنازے میں بمباری75 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
-
امریکہ : ہم جنس پرست شادیوں کے فیصلے کی خلاف ورزی پر جج معطل
-
جوہانسبرگ :نیلسن منڈیلا میٹرو پولیٹن یونیورسٹی کے طلبہ نے انوکھی دھمکی دے ڈالی
-
افغانستان ، فضائی حملہ میں نو داعش جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
-
امریکا کا روس پر سائبر حملوں کا الزام، روس کا انکار
-
خواتین کے حوالے سے ایک متنازعہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ٹرمپ کی معذرت
-
20سال بعد میانمار پر امریکی پابندیاں ختم
-
توانائی بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے، ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے‘ نواز شریف
-
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے 12سالہ لڑکا شہید
-
صوبے کے 5لاکھ چھوٹے کسانوں کو 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے‘ شہباز شریف
-
بی آئی ایس پی نے مستحقین میں رقم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کردیا
-
پاکستان سمیت متعدد ممالک کی امریکا کے9/11ستمبر ہرجانہ قانون کی مخالفت
-
قادر آباد کول پاور پلانٹ سے چینی کمپنی مشینری چوری کا مرتکب پولیس سیکورٹی سٹاف پایا گیا ،تین پولیس اہلکار گرفتار دو فرار
-
وزارت پانی و بجلی نے جنرل سیل ٹیکس کی مد میں ایف بی آر سے 3ارب 65کروڑ 86لاکھ 70ہزار روپے مانگ لئے
-
پاک بھارت کشیدگی ، بھارتی تاجر مودی کے نقش قدم پر، سبزیوں کی برآمد روک دی
-
”ڈاکٹر عاصم کی سیاست سے توبہ“
-
پاک بھارت کشیدگی میں میری دلہن کیسے آئے گی؟بھارتی نوجوان کا سشما سورج کو ٹوئٹ
-
سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کی اپیل پر سماعت 13 اکتوبر کو ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.