پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری

کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا ڈائمنڈ اور پلاٹینئم کیٹیگری میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ، جب کہ ان ہی دو کیٹیگریز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد ہے

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:29

دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو 3 مختلف کیٹیگریز پلاٹینئم، گولڈ اور ڈائمنڈ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ اور پلاٹینئم کیٹیگری میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ان ہی دو کیٹیگریز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد ہے۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بریڈ ہیڈن، کرس جورڈن، جیمز اینڈرسن، لیوک رائٹ، معین علی، روی بوپارہ، نتھن میکولم، انور علی، یاسرشاہ، کامران اکمل، محمد عرفان، محمد رضوان، محمدعامر، شرجیل خان، سہیل تنویر اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پلاٹینئم کیٹیگری میں 28 کرکٹرز شامل ہیں جن میں شین واٹسن، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، این مورگن، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، برینڈن میکولم، کمارسنگاکارا، لیستھ ملنگا، جے وردھنے، اینڈیو رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی ، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔گولڈ کیٹیگری میں سلمان بٹ، عماد وسیم، محمد نواز، خالد لطیف، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :