وزیراعظم محمد نوازشریف لاہورپہنچ گئے، لاہور ائیرپورٹ پر صوبائی وزراء نے استقبال کیا

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف جمعہ کی شام لاہورپہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر بعض صوبائی وزراء نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔میاں نوازشریف ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ائیرپورٹ سے وہ سیدھا جاتی امرا روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آج اور کل کا دن لاہور میں گزاریں گے جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت مسلم لیگ(ن) کے مختلف وفود اور ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 30اکتوبر کو اسلام آباد بند کیے جانے کی دھمکی سمیت بعض اہم قومی امور پرتبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔