عمران خان کا 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے ٹاسک کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ

حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا،عوام کو متحرک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر نکلیں گے ،چیئرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 10:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30 اکتوبر کو اسلام آباد بند کرنے کے ٹاسک کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دوں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو عمران خان نے اسلام آباد بند کرنے کے ٹاسک کیلئے خود میدان میں آنے کا فیصلہ کرلیا وہ عوام کو متحرک کرنے کیلئے خود سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔عمران خان راولپنڈی،اٹک،گوجرخان اور جہلم میں عوام کو متحرک کریں گے،اسلام آباد کو 12سے زیادہ مقامات بند کرنے کی منصوبہ کردی گئی ہے اور اسلام آباد کو بند کرنے والی ٹیمیں 30اکتوبر سے پہلے اسلام آباد پہنچ جائیں گی