غیرقانونی چارجز لینے والی براڈ بینڈ سروس‘ انٹرنیٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

صارف کو بتائے بغیر ماہانہ فیس میں اضافہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چیئرمین پی ٹی اے

جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:07

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے صارفین سے غیرقانونی چارجز لینے پر کارروائی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو پچھلے کئی ماہ سے انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے صارفین سے غیرقانونی چارجز کی وصولی کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر ریگولیٹر کی جانب سے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے چیئرمین اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ صارف کو بتائے بغیر ماہانہ فیس میں اضافہ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں پیکیج کی تبدیلی اورجی بیز میں کمی بیشی کرنے سے پہلے صارف کو آگاہ کیا جائے۔ پی ٹی سی ایل اور دیگراداروں کے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں۔چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شکایت کی صورت میں صارف پی ٹی اے کو ای میل کرے یا 8866 پرایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی شکایات کی جاسکتی ہے۔ ذمے دار کمپنیوں کے خلاف فوری ایکشن لیکر عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :