عمران خان اسلام آبادمیں سرجیکل اسٹرائیک سے پہلے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام دکھائیں،لیگی رہنما

تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکی،عمران خان بتائیں کہ ایف بی آر،لیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ نے کون سا کام نہیں کیا،محمد زبیر اور دانیال عزیز کی پریس کانفرنس

جمعہ 7 اکتوبر 2016 10:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے کہا کہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ غور سے دیکھیں جبکہ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن میں پٹیشن دائرکی لیکن عمران پہلے یہ توبتائیں کہ ایف بی آر،لیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو ایسا کیا کام کرنا تھا جوانہوں نے نہیں کیا۔

پاکستان کے سب ادارے اپنی جگہ کام کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا آئی سی آئی جے کوخط لکھا تو انہوں نے اپنی غلطی کو درست کیا اور کہا وزیراعظم کا پاناما لیکس میں نام نہیں اور آئی سی آئی جے نے تسلیم کیا ان کی خبر درست نہیں تھی۔

(جاری ہے)

بچوں کے نام کی بجائے نواز شریف کا نام لکھ کر واردات کی گئی۔

انہوں کہا عمران خان اسلام آبادمیں سرجیکل اسٹرائیک سے پہلے پاناما لیکس میں وزیراعظم کا نام دکھائیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن پہلے آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ دیکھ لیں ویب سائٹ پر آج بھی وزیراعظم کا نام نہیں ہے۔وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد زبیر نے کہا تحریک انصاف نے پاناما سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کی ایک طرف پٹیشن دوسرے طرف اسلام آباد بند کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

عمران خان نے اداروں کی تضحیک کو معمول بنا لیا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں عمران خان قانون بتا دیں جس پر ایف بی آر نے کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا قومی اداروں میں ایماندار اور قابل لوگ کام کر رہے ہیں لیکن اداروں کی روزانہ تضحیک کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف الزامات کی بوچھاڑ کرتی ہے مگر ہمارے کسی سوال کا جواب نہیں دیتی۔ انہوں نے کہا کہ جن کمپنیوں پر عمران خان شور مچا رہے ہیں وہ2015ء میں نہیں تھیں اور جن24جائیدادوں کا حوالہ دیا جا رہا ہے عمران خان بتائیں2012میں بھی یہ جائیدادیں موجود تھیں، انہوں نے اس وقت پٹیشن دائر کیوں نہیں کی۔