اپوزیشن لیڈر کی زبان پھسل گئی ، کلبوشن یادیو کو کلبوشن وانی کہہ دیا ، ایوان میں قہقہے

اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کی تجویز

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر کی زبان پھسل گئی تو انہوں نے کلبوشن یادیو کو کلبوشن وانی کہہ دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگنا شروع ہو گئے انہوں نے پاکستا ن کل وقتی وزیر خارجہ نہ ہونے پر اسحاق ڈار کو وزیر خارجہ بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک کامیاب وزیر خارجہ ہوں گے ۔

بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاکہ ہمار ا وزیر خارجہ نہیں ہے اس وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی کمزور ہے طارق فاطمی کو مشیر خارجہ بنا کر ایوان میں بٹھا دیا جائے آج وہ گیلری میں بیٹھے ہیں ایوان میں سرتاج عزیز بھی نظر نہیں آ رہے وزیر خارجہ کے حوالے سے صورت حال یہ ہیکہ دو افراد کے درمیان مرغی حرام ۔

(جاری ہے)

پہلے انہوں نے دو غنڈوں کی بات کی پھر کیسے چھوڑوں دو بندوں میں مرغی حرام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ آپ میری سیٹ پر آ جائیں اور میں آپ کی سیٹ پر آ جاتا ہوں لیکن ایسے حالات میں وزیر اعظم نے مجھے بہت بڑی بات کہہ دی ہے انہوں نے کہاکہ ہماری پالیسی ہے کہ کشمیرکے ایشو کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اس حوالے سے ہماری پالیسی بھی وہی ہے جو حکومت کی ہے لیکن کرپشن کرپشن ہوتی ہے اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو تنہا کرنے کے لئے سارک کانفرنس منسوخ کروائی ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان نے بھارت کو تنہا کر دیا تھا لیکن حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے آج یہ سب کچھ دیکھنا پڑ رہاہے ، موجودہ حکومت آج تک اپنا وزیر خارجہ نہیں بنا سکی ۔

متعلقہ عنوان :