پاکستان سے بہت ا چھی خبریں آنے والی ہیں، جلد واپس جاکر کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کروں گا،آصف زرداری

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) سابق صدر آصف علی زردری نے کہا ہے کہ بہت جلد پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے وطن واپس جاکر ملاقاتیں شروع کروں گا۔ پاکستان سے بہت ا چھی خبریں آنے والی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار لندن میں پیپلزپارٹی برطانیہ میں سابق رہنماء محسن باری سے ملاقات کے دوران کہی۔ دونوں رہنماؤں نے پاٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آصف علی زردری نے کہا کہ پارٹی اوورسیز کمیٹی کو جلد بحال کردیاجائے گا۔ پیپلزپارٹی اوورسیز کمیٹی کو جلد بحال کردیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا ہوا ہے اوورسیز پاکستانی ملک کا بڑا سرمایہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :