مستقبل میں وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا،نواز شریف پانامہ لیکس پر جیل میں ہونگے،بلاول بھٹو

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا، وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس کی سزا میں بہت جلد جیل میں ہوں گے ،پارلیمنٹ اور سینیٹ نواز شریف کی جاگیر نہیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے اے پی سی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے کہنے پر بلائی ہے ہم نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں اور ہم کشمیر کی پالیسی پر سیاست نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کے اجلاس میں وزیراعظم کو کچھ تجاویز دیں لوگ اقتصادی راہداری پر اعتراضات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی پیک سابق صدر زرداری کا وژن تھا انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ ہماری پارلیمنٹ اس قابل ہے کہ ہم کرپٹ لوگوں کو کٹہرے میں لائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے اے پی سی میں وزیراعظم سے کہا کہ ہم قومی اتحاد چاہتے ہیں آپ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں صرف پنجاب کے نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آج بھارت بیک فٹ پر ہے اگر ہمارا وزیر خارجہ ہوتا تو معاملہ کچھ اور ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ وزیر اعظم کی جاگیر نہیں ہیں 2018 ء میں اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا اور نواز شریف پانامہ لیکس کی سزا میں جیل میں ہوں گے۔