روم، مزید 28 مہاجرین ہلاک، ساڑھے چار ہزار سے زائد کو بچا لیا گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:39

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) سمندری راستے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے مزید 28 مہاجرین کی لاشیں ملی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیائی ساحلوں کے قریب کیے جانے والے 30 ریسکیو آپریشنز میں 4,655 مہاجرین کو سمندر کی لہروں کی نذر ہونے سے بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

دو دنوں کے دوران 10 ہزار سے زائد مہاجرین کو ڈوبنے سے بچایا گیا جبکہ انہی دو دنوں میں کم از کم 50 افراد سمندری موجوں کا شکار ہو گئے۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک کم از کم 142,000 مہاجرین اٹلی پہنچ چکے ہیں جبکہ اسی کوشش میں 3100 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :