دمشق میں روسی سفارت خانے پر ’ہاون‘ راکٹوں سے حملہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:38

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)روسی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں روسی سفارت خانے پر ’ہاون‘ راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے میں ہونیوالے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق تین اکتوبر کو جاری ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ دمشق میں ماسکو کے سفارت خانے اور سفارتی عملے کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایک ھاون راکٹ سفارت خانے کی عمارت کے قریب خالی زمین پرگر کر پھٹا تاہم اس دھماکے کے نتیجے میں سفارت خانے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :