افغانستان،داعش مخالف آپریشن میں امریکی فوجی ہلاک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:32

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء)افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دولت اسلامی ‘داعش‘ کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا ایک اہلکار ننگر ہارمیں داعش کے خلاف آپریشن میں مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف ایک کارروائی کررہے تھے کہ ان کی گشتی پارٹی کی راہ میں نصب ایک بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان میں فوجی کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کررہیہیں۔ ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا اس کارروائی میں مزید ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں تو انہوں نے اس حوالے سیلا علمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :