آرمی چیف کا 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ

کنٹرول لائن کی صورت حال اور فوجی دستوں کی تیاری پر بریفنگ جنرل راحیل شریف کا آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار ،جوانوں کے حوصلے کی داد دی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:58

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو کنٹرول لائن کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 10کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو کنٹرول لائن کی صورتحال اور فوجی دستوں کی تیاری پر بریفنگ دی گئی، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے بری فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے کی داد دی۔