کراچی ،پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 56دن رہ گئے
جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6اکتوبر۔2016ء) پرانے ڈیزائن کے تمام بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 56دن رہ گئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 4 جون 2015ء کو جاری کردہ گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔ اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔
5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بینک دولت پاکستان نے نئے ڈٰیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005ء میں 20 روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیار میں بہتری لانا تھا۔(جاری ہے)
آٹھ مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز (5 روپے، 10 روپے، 20 روپے، 50 روپے، 500 روپے، 1000 روپے اور 5000 روپے) کے اجرا کا عمل 2008ء میں مکمل ہو ا تھا۔
کمرشل اور مائیکروفنانس بینک 30 نومبر 2016ء تک 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے۔ تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31 دسمبر 2021ء تک عوام سے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے۔بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30 نومبر 2016ء ہے۔ پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016ء سے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن 31 دسمبر 2021ء ہےجمعرات 6 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
مستقبل میں وزیراعظم پیپلزپارٹی سے ہوگا،نواز شریف پانامہ لیکس پر جیل میں ہونگے،بلاول بھٹو
-
پاکستان سے بہت ا چھی خبریں آنے والی ہیں، جلد واپس جاکر کارکنوں سے ملاقاتیں شروع کروں گا،آصف زرداری
-
ہم اس بات پر یقین کر تے ہیں کہ قومیں ہمیشہ تعلیم سے بنتی ہیں ،میٹرو سے نہیں ،عمران خان
-
اپوزیشن لیڈر کی زبان پھسل گئی ، کلبوشن یادیو کو کلبوشن وانی کہہ دیا ، ایوان میں قہقہے
-
تحریک انصاف کا بائیکاٹ،پیپلز پارٹی کی عدم شرکت
-
کراچی ،پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہونے میں 56دن رہ گئے
-
جاسٹا ایکٹ کے خلاف سعودی عرب کا مکمل ساتھ دیں گے،اردوآن
-
افغانستان،داعش مخالف آپریشن میں امریکی فوجی ہلاک
-
ایرانی فوج نے عراق کی سرحد پر 12 کرد شہری قتل کردیے
-
حلب ،''فرات کی ڈھال" کے گروپوں کی داعش کے خلاف پیش قدمی
-
یمن ، مارب کے مغرب میں باغی ملیشیاوٴں کے ارکان قید
-
دمشق میں روسی سفارت خانے پر ’ہاون‘ راکٹوں سے حملہ
-
یورپی یونین نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے پیرس معاہدے کی توثیق کر دی
-
روم، مزید 28 مہاجرین ہلاک، ساڑھے چار ہزار سے زائد کو بچا لیا گیا
-
دفاع وطن کیلئے صرف پاکستانی ہیں کسی دھونس کو خاطر میں نہیں لائیں گے،نوازشریف
-
کراچی پولیس کی کارروائی ، نائن زیرو کے قریب بند مکان سے بھاری تعداد میں سرکاری اور نیٹو کا اسلحہ، گولہ بارود اور بلٹ پروف جیکٹس برآمد
-
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال جارحیت جاری
-
آرمی چیف کا 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی کا دورہ
-
مسئلہ کشمیر گفت و شنید،منصفانہ طریقے سے حل کرنا چاہئے،پاک بیلاروس صدور کا اتفاق
-
آرمی چیف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے سربراہ کی ملاقات
-
روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق
-
پاکستان امن پسند ملک ہے ،خطے میں بھی امن کے خواہشمند ہیں،نواز شریف
-
بھارت عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے افغان صدر کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
-
بھارت نے دنیا میں پانی دہشت گردی کا آغاز کر دیا،فارق ستار
-
بھارتی فو ج مسلسل3دن سے سرجیکل سٹرائیک کی جعلی ویڈیوبنانے میں مصروف ہے، ا نجینئرشیخ عبدالرشید کا انکشاف
-
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور انقلابی اقدام،بہتر کارکردگی کے حامل اساتذہ میں گیارہ کروڑ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی
-
اقوام متحدہ کی عدالت نے پاکستان کے خلاف مارشل آئی لینڈز کا مقدمہ خارج کر دیا
-
کجریوال جیسے ملک مخالف عناصر کی موجودگی میں پاکستا ن کیخلاف جنگ نہیں کر سکتے، پی جے پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.