کراچی سے لندن رقم بھیجنے والے ایم کیو ایم کے 2 کارکن گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)کراچی سے لندن رقم بھیجنے والے ایم کیو ایم کے 2 کارکنوں کو سیکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی اداروں نے کراچی سے لندن رقم بھیجنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے 2 کارکنان دھرلئے، گرفتار افراد خدمت خلق فاوٴنڈیشن میں فرائض انجام دیتے تھے، رقم کی منتقلی کارکنان کے اکاوٴنٹس سے کی گئی۔حساس ادارے نے غیر قانونی طور پر رقم منتقل کرنے کے شواہد بھی اکھٹے کرلیے، ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کو بھی گرفتاری سے آگاہ کردیا گیا۔