اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے آج بند رہے گا ،ترجمان پی آئی اے

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے آج (بدھ کو ) بند رہے گا، دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک کچھ پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق اسلام آ باد ایئر پورٹ کا رن وے آج (بدھ) دن ایک سے شام 6 بجے تک بند رہے گا، پی آئی اے نے ان اوقات میں اپنی پروازوں کو ری شیڈول کردیا ہے۔اپنے ٹویٹر پیغام میں ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کا وقت کنفرم کرلیں۔

متعلقہ عنوان :