وفاقی حکومت کا عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان

منگل اور بدھ کو عام تعطیل ہوگی

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) وفاقی حکومت کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، گیارہ اکتوبر بروز منگل اور بارہ اکتوبر بروز بدھ کو عام تعطیل ہوگی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا، پریس ریلیز کے مطابق عاشورہ کے موقع پر حکومت نے نو اور دس محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔