اٹلی،خطرناک سمندر سے چھ ہزار سے زائد مہاجرین کو بچا لیا گیا، 22 ہلاک

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:28

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے 6,055 مہاجرین کو گزشتہ روز خطرناک سمندر سے بچا لیا گیا جبکہ 22 مہاجرین ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اطالوی اور لیبیائی حکام نے کہا ہے کہ کسی ایک دن کے دوران ہونے والی زیادہ ترین ہلاکتوں میں سے ایک ہے۔ اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق کم از کم نو مہاجرین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہوئے جبکہ لیبیا کے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 11 مہاجرین کی لاشیں دارالحکومت طرابلس کے ساحل سمندر پر ملیں جبکہ دو مزید مہاجرین اْس وقت ہلاک ہوئے جب ایک کشتی صبراتہ کے قریب سمندر میں الٹ گئی۔

متعلقہ عنوان :