شامی شہر حلب میں ہسپتال پر ایک بار پھر’ فضائی بمباری‘

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:21

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) شام کے شہر حلب میں باغیوں کے زیر کنٹرل مشرقی علاقے میں واقع ٹراما ہسپتال کو ایک ہفتے کے دوران تیسری مرتبہ فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہسپتال پر ہونے والے اس تازہ فضائی حملے میں کتنا نقصان ہوا ہے لیکن فضائی کارروائی کے بعد جاری ہونے والی ایک ویڈیو میں ایم 10 ہسپتال کی دیواروں کو پہنچنے والا نقصان دیکھا جا سکتا ہے۔

طبی امداد پہنچانے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ اس فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہلااک ہونے والوں میں تین کارکن بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ حکومتی فورسز کی جانب سے حلب شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے لیے دو ہفتے قبل شروع کی جانے والی کارروائیوں میں اب تک سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :