کولمبیا کے صدر کی امن معاہدے کو بچانے کی کوششیں

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:21

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)کولمبیا کے صدر یوان مینوئل سینٹوس نے حکومت کے سینیئر حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کہ فارک باغی گروپ کے ساتھ معاہدے میں تبدیلی پر حزب اختلاف سے مذاکرت کرے گی۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر سینٹوس نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں سے ملاقات کے بعد اس بات کا اعلان کیاہے۔اتوار کے ریفرینڈم میں فارک کے ساتھ امن معاہدے کو معمولی سے فرق کے ساتھ مسترد کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

معاہدے کی مخالفت میں مہم چلانے والے سابق صدر الوارو یوریبو نے ملاقات میں شرکت نہیں کی لیکن انھوں نے حکومت سے بات کرنے کے لیے تین مذاکرت کار کو تعینات کیا ہے۔سینیٹر اور ڈیموکریٹک سینٹر پارٹی کے رہنما مسٹر یوریبے چاہتے ہیں کہ جن باغیوں نے سنگین جرائم کیے ہیں انھیں سزا ملے اور فارک کے بعض رہنماوٴں پر سیاست میں آنے سے باز رکھا جائے۔تقریبا چار سال کے مذاکرات کے بعد گذشتہ ہفتے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں امن معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :