برسلز کانفرنس،یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 224 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:20

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء )یورپی یونین کی جانب سے افغانستان کے لیے 224 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں افغانستان کی صورتحال پر اجلاس کے موقع پر یورپی یونین اور افغانستان کے درمیان امداد کے معاہدے پر دستخط ہوئے، معاہدے کے تحت یورپی یونین افغانستان میں انفراسٹرکچر بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے دو سال کے عرصے میں دو سو چوبیس ملین ڈالر افغان حکومت کو دے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امریکا ، روس، چین، بھارت اور دیگر ممالک کی جانب سے بھی افغانستان کو امداد دیے جانے کا امکان ہے۔