بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکو3روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئے

بیلا روس کے صدر3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم نے نور خان ائیر بیس پر خوش آمدید کہا بیلہ روس کے صدر الیگزینڈرو لوکا شینکو صدر، وزیر اعظم ،سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے، صدر بیلا روس اور وزیر اعظم نواز شریف چوتھے مشترکہ بزنس سرمایہ کاری فورم کا افتتاح بھی کرینگے

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:41

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء ) بیلا روس کے صدر الیگزینڈرو لوکا شینکو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بیلا روس کے صدر کو نور خان ائیر بیس پر خوش آمدید کہا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شب بیلا روس کے صدر الیگزینڈرو لوکا شینکو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بیلہ روس کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ۔

اعلیٰ سرکاری وفد بھی بیلا روس کے صدر کے ہمراہ ہے ۔صدر الیگزینڈرو لوکا شینکو صدر اور وزیر اعظم سے ملاقات کرینگے اس کے علاوہ وہ سپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ صدر بیلا روس اور وزیر اعظم نواز شریف چوتھے مشترکہ بزنس سرمایہ کاری فورم کا افتتاح کرینگے ۔ بیلا روس کے صدر کا 16 ماہ کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے ۔