بھارتی جارحیت سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،سرتاج عزیز
دنیا فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حل میں ناکام ہو گئی، پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے، یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 10:40
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،دنیا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ دنیا فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام ہی پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہم نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ۔ مدرسہ اصلاحات اور آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی ۔(جاری ہے)
آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ سرتاج عزیز نے خارجہ پالیسی کے اسٹرٹیجک ویژن سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر امتیازی رویئے سے اجتناب برتا جائے عالمی برادری ترجیحاتی رویئے سے خطے میں طاقت کا توازن نہ بگاڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زمینی حقائق تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں پاکستان کی سکیورٹی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور یورپی یونین سے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں معاشی ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا معاشی ترقی سے صرف پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہو گا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 5 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا کی سوات موٹر وے سمیت انرجی اینڈ پاوراور معدنی ترقی کے شعبوں میں متعد د سکیموں سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت
-
وفاقی حکومت کا عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان
-
شاہین ائیر لائن کی عملے کی دو ارکان مانچسٹر کے شاپنگ مال سے چوری کر تے پکڑی گئیں
-
اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے آج بند رہے گا ،ترجمان پی آئی اے
-
کراچی سے لندن رقم بھیجنے والے ایم کیو ایم کے 2 کارکن گرفتار
-
ہم سی پیک منصوبے کے خلاف ہر گز نہیں ، ہمارا احتجاج وزیر اعظم کی وعدہ خلافیوں کے خلاف ہے ،اسفند یارولی
-
حکومت بنک قرضوں کی تفصیلات تحریری طور پر آگاہ کرنے کو تیار ہے،زاہد حامد
-
جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کو تیار ہو جائیں، عوام کو متحرک کرنا ہے،بلاول کا ٹوئٹ
-
اروند کیچری وال کو مودی سے سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مانگنا مہنگے پڑ گئے
-
عراق میں مبینہ جنگجووٴں کے خلاف کارروائی کاایک اورسکینڈل منظر عام پر
-
برسلز کانفرنس،یورپی یونین نے افغانستان کے لیے 224 ملین ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی
-
طبیعیات کا نوبل انعام برطانیہ میں پیدا ہونیوالے تین سائنس دانوں نے جیت لیا
-
کولمبیا کے صدر کی امن معاہدے کو بچانے کی کوششیں
-
شامی شہر حلب میں ہسپتال پر ایک بار پھر’ فضائی بمباری‘
-
ٹویوٹا نے کیروبو مینی نامی 'بچہ' روبوٹ تیا کر لیا
-
”شام میں فائر بندی“ امریکا نے روس سے بات چیت ترک کر دی
-
افغانستان،قندوز میں طالبان کو پسپا کردیا گیا ہے،گورنر کا دعوی
-
بریگزٹ ٹائم ٹیبل کاروبار کے لیے اہم ہے، ٹیریزا مے
-
ترکی، گولن سے مبینہ رابطوں کے شبے میں 13 ہزار کے قریب پولیس اہلکار معطّل
-
ایسٹونیا میں پہلی خاتون صدر منتخب
-
اٹلی،خطرناک سمندر سے چھ ہزار سے زائد مہاجرین کو بچا لیا گیا، 22 ہلاک
-
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، سیاسی و عسکری قیادت کا بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر اتفاق
-
نواز شریف وزارت عظمیٰ کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں ،آج مشترکہ اجلاس میں نہیں جائیں گے،عمران خان کا اعلان
-
کوئٹہ،نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی لوکل بس پر فائرنگ ،4 خواتین موقع پر جاں بحق
-
بھارتی جارحیت سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،سرتاج عزیز
-
پانامہ لیکس پر پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کا بل فوری طور پر منظور کیا جائے، کائرہ
-
پاکستان اور یورپی یونین کا نئے 5سالہ سٹرٹیجک رابطہ کاری پلان کو حتمی شکل اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق
-
موجودہ حکومت نے گردشی قرضے کم کرکے 8ارب پرپہنچادیئے ہیں، توانائی کے شعبے میں لاسزصفر ہوگئے ہیں ، آئی ایم ایف
-
بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشینکو3روزہ سرکاری دورے پراسلام آبادپہنچ گئے
-
خیبر پختوپختوا حکومت کا صوبائی حقوق کیلئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ
-
پاکستان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا
-
پٹھان کوٹ حملہ،بھارتی کی فراہم کردہ معلومات کی تحقیقات جاری ہیں،شیخ آفتاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.