نوازشریف نے اعتزازاحسن کو نظرانداز کردیا

منگل 4 اکتوبر 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)وزیراعظم نوازشریف نے اعتزازاحسن کو نظرانداز کردیا ۔پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس کے دوران استقبال کیلئے وزیراعظم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے پرجوش طریقے سے دو نوں ہاتھوں سے مصافحہ کرتے اور گلے مل کران سے خیریت دریافت کرتے رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو صرف ایک ہاتھ سے سلام کیا اور ان کی طرف ٹھیک طریقے سے دیکھا نہ ان سے خیریت دریافت کی،ایم کیو ایم پاکستا ن کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے زیادہ دیر تک ہاتھ ملا کر خیریت دیافت کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :