جنوبی وزیرستان کے سرکردہ قبائلی عمائدین بھارت کو دھمکی

پاکستان پر حملہ کیا تو ایک کروڑ قبائل کا لشکر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے، قبائلی عمائدین

منگل 4 اکتوبر 2016 10:31

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)جنوبی وزیرستان کے سرکردہ قبائلی عمائدین بھارت کو دھمکی دی کہ اگر انھوں نے پاکستان پر حملہ کیا تو ایک کروڑ قبائل کا لشکر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔پاکستان کا وزیراعظم شیر ہے جبکہ انڈیا کا وزیراعظم مودی گیدڑ ہے ۔ہم پاک فوج کے سپہ سالار جنر راحیل شریف پر فخر کرتے ہیں۔۔ان خیالات کا جنوبی وزیرستان کے محسود ،وزیر ،برکی ،سلیمان خیل اور دوتانی کے سرکردہ قبائلی عمائدین نے ملک نور خان محسود کی رہائش گاہ پر ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پریس کانفرنس میں شرکت کرنے والوں میں ملک محسود عبدلائی،ملک کابل خان،ملک رحمان گل محسود،مولانا اعصام الدین ، ،ملک حاجی محمد ،ملک جلال خان وزیر،برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی کے علاوہ سلیمان خیل اوردوتانی قبائل کے عمائدین و دیگر درجنوں کی تعداد میں سرکردہ قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی ملک مسعود عبدالائی،ملک شیربھادر محسود ، ملک جلال خان وزیر،ملک نور خان اور دیگر کا کہناتھا کہ بھارتی حکومت پاکستان پر حملہ کرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اباء واجداد نے قیام پاکستان اور جہاد کشمیر کے وقت پاکستان کے لئے بے دریغ قربانیاں دی ہیں۔اور درجنوں کی تعداد میں قبائل بھارتی افواج کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شھادت نوش کی ہے۔ان کا کہنا کہ قبائل لشکرنے ہندوستان میں گھس کر بہت سارا علاقہ قبضے میں لے لیا تھا ۔اور ہندوستانی فوجیوں کو بگادئے تھے۔اب بھی ہم ہندوستانی حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر ہندوستانی حکومت نے غلطی کرکے پاکستان پر حملہ کیا تو فاٹا کے ایک کروڑ قبائل پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے قبائل محب وطن ہیں ۔افغانستان میں رہنے والے پختون افغانی ہیں ۔ہم پختون ہیں افغانی نہیں ہیں۔ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا پہچان ہے۔ملک جلال وزیرکا کہنا تھا کہ مودی گیدڑ ہے جبکہ ہمارا وزیراعظم نواز شریف شیر ہے۔گیدڑ اور شیر کا کہاں مقابلہ ہوسکتا ہے۔جنوبی وزیرستان کانی گرم کے برکی قبائل کے سرکردہ قبائلی راہنما ملک عرفان الدین برکی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی کمانڈ اینڈ کنٹرول کو ملک کے لئے ایک قدرتی تحفہ قراردیا اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت ایک ایسا دلیر سپہ سالار ملا ہے جوتمام پاکستانی عوام میں بہت زیاہ مقبول ہے ۔انھوں نے بحثیت سپہ سالار پاکستان کی جو خدمت کی ہے وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔